farm girl hookup burley bike hookup daty hookup hookup Wyoming gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فائزر کا غریب ترین ممالک کو بغیر منافع ادویات فراہم کرنے کا اعلان

فائزر نے اعلان کیا ہے کہ وہ کم آمدنی والے 45 ممالک میں اپنی تمام ادویات اور ویکسینز بغیر کسی منافع کے فروخت کرے گا۔

ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ اجلاس میں امریکی دوا ساز کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ امریکا اور یورپ میں دستیاب اپنی تمام ادویات کم آمدنی والے ممالک کو پیداواری لاگت پر فراہم کرے گا۔

پچھلے دو سال کے دوران فائزر کمپنی پر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ وہ کورونا وبا کی دوائیاں تیار کر کے بےتحاشہ منافع کما رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائزر نے جرمنی کی کمپنی کے اشتراک سے کورونا کی ویکسین اور گولی تیار کی تھی، تین ماہ میں ان ادویات کی 15 ارب ڈالر کی فروخت ہوئی۔

فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے اس موقع پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دیگر دوا ساز کمپنیاں بھی اس اقدام کی پیروی کریں گی۔

کراچی دوا بنانے والی جرمن کمپنی فائزر نے اعلان…

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی دیگر کمپنیز کے اعلیٰ عہدیداران سے بات کی ہے اور وہ سب بھی اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتے ہیں جس کے تحت غریب ممالک کو بغیر کسی نفع کے ادویات فراہم کی جائیں گی۔

اس اعلان کے بعد افغانستان، روانڈا، گھانا، ملاوی، سنیگال اور یوگینڈا سمیت دیگر ممالک کو فائزر ادویات فراہم کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.