بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حمزہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیخلاف جواب جمع کرادیا

حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کا جواب جمع کرادیا۔

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے وکیل خالد اسحاق کے ذریعے 16 صفحات کا جواب جمع کرایا جس میں الیکشن کے خلاف درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

حمزہ شہباز کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بالکل آئین و قانون کے مطابق ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے الیکشن سپریم کورٹ کی 63 اے کی تشریح سے قبل ہوا۔

جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سپریم کورٹ کی تشریح کا وزیر اعلیٰ کے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعلیٰ عدالیہ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا

حمزہ شہباز کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ سابق گورنر کی جانب سے الیکشن سے متعلق چھان بین غیر قانونی تھی، سیکریٹری اسمبلی کے پاس بھی الیکشن سے متعلق انکوائری کا کوئی اختیار نہیں۔

جواب کے مطابق وزیر اعلیٰ کا الیکشن قانون کے مطابق ہوا اور حمزہ شہباز قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.