free nyc hookups hookup agency in singapore best really free hookup sites gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے لانگ مارچ کے دن کنٹینر سے کیا دیکھا؟

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 26 مئی کو کنٹینر سےکیا دیکھا بیان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نےکہا ہے کہ 26 مئی کو شب 1 بجے سے صبح 8 بجے تک 7 گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر سے جو کچھ دیکھا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ جب سے ایک بیرونی سازش کے ذریعے یہ امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ فکر و ذہن پر پڑی غلامی کی زنجیریں بالآخر ٹوٹ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 26 مارچ کو لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 6 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لے کر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.