بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارت معاہدہ کل ہوگا

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ کل ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ کل ہوگا، معاہدے کے تحت 96 فیصد مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خوراک، ادویات، زراعت، کاسمیٹکس اور طبی آلات سے کسٹم ڈیوٹی ختم ہوجائے گی۔

یہ اسرائیل کا کسی بھی عرب ملک کے ساتھ آزاد تجارت کا پہلا  معاہدہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین باضابطہ تعلقات 2020 میں قائم ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.