جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل نہیں، بھارتی میڈیا

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے 2028 اولمپکس میں کرکٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) نے اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ کو اولمپکس 2032 میں شامل کرنے کیلئے نئی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نئی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی او سی نے کرکٹ کو 8 کھیلوں سمیت اولمپکس گیمز میں شامل کرنے کیلئے شارٹ لسٹ کیا تھا، 1900ء میں ہونے والے پیرس اولمپکس میں کرکٹ کو پہلی اور آخری بار شامل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.