پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

ق لیگ کے پی ٹی آئی میں انضمام کی خواہش پرویز الہٰی کی اپنی نہیں : چوہدری سالک

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنی کی خواہش پرویز الہٰی کی اپنی نہیں لگتی۔

یہ بات وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم کرنی کی خواہش کسی اور کی ضد لگتی ہے۔

لاہور پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم…

چوہدری سالک حسین کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کی انا اور خواہشات پر سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے اپنی کہی ہوئی باتیں یاد کر لیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جسےآپ چلا ہوا کارتوس بول رہے ہیں انہی کے سبب پارٹی کی پہچان اور عزت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.