اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں رہنما ق لیگ مونس الہٰی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہٰی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سونپا گیا ہے،اس سے قبل وزارت آبی وسائل کا قلمدان فیصل واوڈا کے پا س تھا۔
وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کو خوش آمدید کہا ہے۔
Welcome my brother @MoonisElahi6 pic.twitter.com/WuRoZ778Aa
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 13, 2021
مونس الہٰی کی تقرری کے اعلان کے بعد جلد نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا، جس کے بعد وہ حلف اٹھا کر باقاعدہ وفاقی کابینہ کا حصہ بن جائیں گے۔
Comments are closed.