منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

ق لیگ اپنا علیحدہ تشخص برقرار رکھے گی، ترجمان ق لیگ

مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق غلام مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ ق لیگ اپنا علیحدہ تشخص برقرار رکھے گی۔

ترجمان مسلم لیگ ق غلام مصطفیٰ ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسی دوسری جماعت میں ضم ہونے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی حسین الہٰی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفرادی حیثیت میں جو جہاں جانا چاہے اس کا حق ہے۔

 ترجمان مسلم لیگ ق لیگ نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا کردار کسی شخصیت اور جماعت کی مقبولیت کا محتاج نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران کی محبت میں دیوانے جہانگیر ترین، علیم خان سے کیا گیا سلوک نہ بھولیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.