منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

خوفناک حادثے کے بعد رشبھ پنت کا پہلا پیغام سامنے آگیا

بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کا خوفناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے 16 دن بعد پہلا پیغام سامنے آگیا۔

رشبھ پنت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ میرا آپریشن کامیاب رہا اور اب ریکوری کا عمل شروع ہوگیا ہے، میں آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ حوصلہ دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں ،ساتھی کرکٹرز، ڈاکٹرز اور دیگر لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بھارتی کرکٹر نے روڈ حادثے کے بعد مدد اور اسپتال پہنچانے والے 2 نوجوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر کو وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.