منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

عبداللطیف آفریدی قتل، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پشاور کی عدالت نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبداللطیف آفریدی کے قتل کے ملزم عدنان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

عبداللطیف آفریدی قتل کیس کے ملزم عدنان کو پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ بدرمنیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم عدنان آفریدی کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبداللطیف آفریدی کو پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، انہیں 6 گولیاں لگی تھیں۔

بار روم میں فائر نگ سے بھگڈر مچ گئی اور خوف وہراس پھیل گیا۔

زخمی سینئر قانون دان کو وکلاء نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پشاور،اسلام آباد سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی…

ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلۂ قتل برآمد کر لیا گیا تھا۔

ملزم عدنان سینئر وکیل سمیع اللّٰہ کا بیٹا، سابق مقتول جج آفتاب خان آفریدی کا بھانجا اور سینئر جج ماجد آفریدی کا کزن ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی ہے۔

عبداللطیف آفریدی کے قتل کے خلاف ملک بھر میں وکلاء تنظیموں نے احتجاج کیا اور آج ملک گیر ہڑتال کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.