جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

قوم کو بد معاشوں نے قبضے میں لے رکھا ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو بدمعاشوں، مجرموں اور اخلاقیات سے عاری نااہلوں نے قبضے میں لے رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان نے لکھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے اور ملک بدترین معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے لکھا کہ برسرِ اقتدار افراد کی توجہ واحد وفاقی پارٹی کو کچل کر دہشتگردی کا راج قائم کرنے پر ہے۔

عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام شہری آواز اٹھائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.