پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کے کہنے پر مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، ان کے بیان پر پورے بھارت میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں، قوم کل وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی حمایت میں باہر نکلے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت میں مودی کے کہنے پر ٹرینوں میں آگ لگائی گئی، پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، کشمیریوں کے جسم پر پیلٹ گن کے نشانات ابھی بھی موجود ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں تاریخ کا سب سے طویل کرفیو لگایا گیا، نریندر مودی نے وزیراعظم بننے کے بعد اقلیتوں کے ساتھ ظلم کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی حمایت میں ریلی میں کل تمام شہریوں کو شریک ہونا چاہیے، ہم سب کشمیر اور پاکستان کے ایشو پر متحد ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پورا پاکستان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہے، کل ریلی میں شریک ہو کر دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے۔
Comments are closed.