بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قوم پوچھے یہ کیوں اوپن ووٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خریدوفروخت، دھونس، دھاندلی ن لیگ کا طرۂ امتیاز ہے، اوپن ووٹنگ کی مخالفت وہ کرتا ہے جس کا خریداری کا ارادہ ہو، قوم پوچھے یہ کیوں اوپن ووٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کا ماضی کرپشن سے سجا ہوا ہے، وہ لوگ آج بھاشن دے رہے ہیں، ہم اداروں پر یقین رکھتے ہیں، لیگ والے لین دین پر یقین رکھتے ہیں، ملک میں سیاست کی خریدوفروخت کی روایت قائم کرنے والی پارٹی سیخ پا ہے، ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔

شبلی فراز نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ  آپ سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کی کیوں مخالفت کر رہے ہیں؟ الیکشن میں وہ لوگ جیتیں جو عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، ن لیگ نے خود 23 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا کہا تھا، عمران خان نے یہ چیلنج قبول کیا، اور دوبارہ الیکشن کا کہا۔

الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے لیڈر کی پہچان ہے کہ وہ نہ دباؤ میں آتا ہے اور نہ مرعوب ہوتا ہے، ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ کی تجویز بھی دی ہے اور اس پر عمل پیرا بھی ہیں، دوبارہ الیکشن پر انہیں وہی ہزیمت اٹھانی پڑے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں سے سینیٹ کے ریٹ کا پوچھیں ہمیں نہیں پتا، اپوزیشن کو اسلام آباد میں حفیظ شیخ شکست دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لیڈر شپ جھوٹ پر مبنی بیان دیتی ہے، ان کی تربیت دھوکا، فریب، جعل سازی، دھونس پر کی گئی ہے، رانا ثناء اللّٰہ اور جاوید لطیف جیسے لوگوں نے امن خراب کیا، یہ نوسرباز ہیں جو مختلف روپ میں آجاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈسکہ میں اپنے امیدوار کو 20…

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کرپشن سے بھری ان کی تاریخ ہے، دھاندلی کرتے ہیں، کرپشن کرتے ہیں اور پھر پریس کانفرنس کرتے ہیں،  ہمارا ووٹ بینک اوپر جارہا ہے، ان کا ووٹ بینک نیچے جارہا ہے، ہم ان کی طرح پوزیشن نہیں بدل رہے ہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا، ہمیں فیصلہ قبول ہوگا۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں بھی ہمارے امیدوار نے اعتراضات جمع کرائے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج ہم اس فیملی سے ملنے گئے جن کا بیٹا شہید ہوا ہے، ان کی ایک ہی ڈیمانڈ تھی کہ ان کو عدالت میں گھسیٹا جائے، شہیدوں کے لواحقین کی ڈیمانڈ ہے ان کو عدالت میں لایا جا ئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.