پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کی وزیراطلاعات کی مایوسی کے اسباب سے واقف ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ بیرونی سازش سے مسلط حکومت نے صحافیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن سے اپنے دور کی ابتدا کی۔
انہوں نے کہا کہ دولت کے پجاریوں نے ایک ہی ماہ میں عوام کو مہنگائی کے بدترین چنگل میں جکڑ دیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا دینے کے اعلان کرنے والے نے اشیائے ضروریہ تک عوام کی رسائی مشکل کردی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انتخاب سے فرار کی کوئی راہ انہیں ملے گی نہ ملک میں مزید بربادی کی اجازت دیں گے۔
Comments are closed.