دورہ افریقہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بننے والے ارکان نے ٹریننگ کیمپ کے لیے رپورٹ کردی ہے، کل پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔
دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہورہا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر ایک بجے ٹریننگ ہوگی جبکہ اس سے قبل کپتان بابر اعظم ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے۔
ٹریننگ کیمپ کے لیے اسکواڈ کے ارکان نے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردی ہے۔
کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے بعد کرکٹرز ٹریننگ کر سکیں گے۔
وائٹ بال اسکواڈ کے 35 ارکان کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں ایک رکن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس رکن کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں لاہور بلایا جائے گا۔
کیمپ میں دو انٹر اسکواڈ میچز بھی کھیلے جائیں گے، پاکستان اسکواڈ 26 مارچ کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگا۔
Comments are closed.