پاکستان ٹیم کل سے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز کر رہی ہے، قومی ٹیم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر آگئے ہیں۔
ٹیم پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے کامیاب دورے کے بعد اب زمبابوے میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔
کورونا وائرس کا ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد کل سے گرین کیپ ہرارے میں ٹریننگ پروگرام شروع کر رہی ہے۔
گرین شرٹس کل جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچی تھی جہاں اسکواڈ کے کوویڈ 19 کی ٹیسٹنگ ہوئی، جو نیگیٹو آئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کلئیر آئی ہے، اس طرح اب اسکواڈ پیر سے زمبابوے کے وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 21،23 اور25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیری کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے ساوتھ افریقہ میں ون ڈے سیریز دو ایک اور ٹی ٹونٹی سیریز تین ایک سے اپنے نام کی۔
Comments are closed.