جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کتنے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

مجموعی طور پر 24 ہزار 698 مرد اور 1 ہزار 253 خواتین امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر ہونا شروع ہو گئیں۔

ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 22 ہزار 711 کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دیے گئے۔

آر اوز نے مجموعی طور پر 21 ہزار 684 مرد اور 1 ہزار 27 خواتین امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دیے۔

آر اوز نے مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے۔

آر اوز نے 3 ہزار 15 مرد اور 225 خواتین امیداروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن ٹریبونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے اور ان پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 20 مردوں اور 445 خواتین نے کاغذات جمع کرائے۔

قومی اسمبلی کے لیے 6 ہزار 449 امیداروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے 6 ہزار 94 مردوں اور 355 خواتین کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ افسران نے قومی اسمبلی کے لیے 1 ہزار 24 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے۔

آر اوز نے قومی اسمبلی کے لیے 934 مردوں اور 90 خواتین کے کاغذات مسترد کیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 18 ہزار 478 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 17 ہزار 670 مردوں اور 808 خواتین نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

آر اوز نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 16 ہزار 262 کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جسٹس ارشد حسین نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر رہنما تحریکِ انصاف فردوس شمیم نقوی کی درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 15 ہزار 590 مردوں اور 671 خواتین کے کاغذات منظور ہوئے۔

آر اوز نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2 ہزار 216 کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2 ہزار 81 مردوں اور 135 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.