بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ، کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

قومی ویمن فٹبال چیمپین شپ 2021ء میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی جانب سے کراچی یونائٹیڈ کی پلیئر کے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی تصدیق کردی گئی ہے۔

گلگت کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی جبکہ سیالکوٹ سٹی اور کراچی ڈبلیو ایف سی کے درمیان میچ دو۔ دو گول سے برابر رہا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مطابق کراچی یونائٹیڈ کی ٹیم میں شامل ایک پلیئر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے،  پلیئر کا کورونا وائرس  ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گروپ بی کے میچز فی الحال معطل کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن  کا کراچی یونائٹیڈ اور اس سے مقابلے والی ٹیموں کو مکمل اسکواڈ کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی یونائیٹیڈ سے میچ کھیلنے والی کراچی ویمن ایف سی اور ایچ ای سی کو بھی اسکواڈ کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

کراچی میں تیرہویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں، ٹورنامنٹ کے چوتھے روز 47 گولز ہوگئے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ…

اس طرح کراچی ڈبلیو ایف سی سے میچ کھیلنے والی سیالکوٹ ایف سی کو بھی ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن  کے ترجمان کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن ٹیموں کو ٹیسٹنگ کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا، ٹیسٹ کے رزلٹ آنے تک گروپ بی کے میچز معطل رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.