بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسکواڈ میں شامل محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر محمد نواز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کوویڈ19 پروٹوکولز کے مطابق انہوں نے خود کو قرنطینہ بھی کرلیا ہے۔ 

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد نواز کا کورونا وائرس ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد ٹیسٹ کے دوسرے مرحلے میں مثبت آیا۔ 

اعلامیے کے مطابق اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ قومی ٹیم کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں معمول کے مطابق پریکٹس سیشن بھی ہوگا۔ 

پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے ہفتے کو اسلام آباد پہنچے گی۔

خیال رہے کہ 2001 کے بعد یہ نیوزی لینڈ کا پاکستان کے لیے پہلا دورہ ہے، گزشتہ 20 سال کے دوران پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرتی رہی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.