کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئیں، جبکہ قومی اسمبلی دفاتر کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک 5 دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملازمین کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک گھر سے کام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے، ضرورت پڑنے پر ملازم کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر آفس بلا یا جا سکتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملازمین کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی، 3 مئی سے انچارج محدود اسٹاف کو ضرورت پڑنے پر آفس بلائیں گے، ان شعبہ جات میں شعبہ انتظامیہ، کمیٹی ونگ، قانون سازی اور خصوصی اقدامات شامل ہیں۔
Comments are closed.