بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا، اجلاس میں تحفظ ناموس رسالت اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرار داد پیش کی جائے گی۔

قرارداد حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے پیش ہوگی۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

کابینہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں کرتار پور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.