قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور ہو گئی۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کا جائزہ لے۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرے، تین دو کا فیصلہ دینے والے ججز نے مس کنڈیکٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو 4 لاکھ زیر التو کیسز کا جائزہ لے، پاکستان کی عالمی انصاف کے انڈیکس میں 11 پوائنٹس تنزلی ہوئی، اس کا بھی جواب دیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بولے عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے۔
انہوں نے کہاکہ لاڈلے کو ریمانڈ کے دوران عزت و احترام کے ساتھ گیسٹ ہاؤس بھیجا گیا۔
اپوزیشن لیڈر نے عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
Comments are closed.