پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات مثالی ہیں ، پہلی مرتبہ ایک ہی جگہ پر جدید سہولیات دیکھی ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے لاہور قلندرز کے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا ، انہوں نے آؤٹ ڈور پچز، نیٹس ، جم اور لیکچرز کے لیے مخصوص آڈیٹوریم کا جائزہ لیا۔
راشد لطیف نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایک ہی جگہ پر جدید سہولیات دیکھی ہیں ، یہ اپنی مثال آپ ہیں ، پلئیرز ڈویلپمنٹ کے لیے لاہور قلندرز نے بہت کام کیا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹرز کی تعداد بڑھنی چاہیے، کلب کرکٹ ختم ہو چکی ہے بچوں کو اب ہائی پرفارمنس سینٹرز کی ہی ضرورت ہے۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اس موقع پر کہا کہ کوویڈ کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کی رونقیں بحال ہوں گی ، نامور کرکٹرز سینٹر میں نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس اور لیکچرز دیں گے ۔
Comments are closed.