اسلام آباد ہائی کورٹ نے تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی ترجمے کے ساتھ تعلیم لازم قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے نوٹس جاری کیا۔
انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قرآنی تعلیمات لازمی قرار دے۔
اپیل میں مزید کہا گیا کہ قرآنی تعلیمات کو تعلیمی نصاب کا حصہ نہ بناکر آئین کے آرٹیکل31 کیخلاف ورزی کی جارہی ہے۔
انٹرا کورٹ اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کے وقت قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانا بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
اپیل میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کو آئین کے آرٹیکل31 کیخلاف ورزی سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
Comments are closed.