وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک کے ہم منصب سے قرآنِ پاک کی بےحرمتی کے واقعات پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے بتایا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے خود اُن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے ڈنمارک اور دیگر یورپی ملکوں میں قرآنِ پاک کی بےحرمتی واقعات پر تحفظات ظاہر کیے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈنمارک نے اِن گھِناؤنے واقعات کی مذمت کی ہے اور مسلم ممالک سے رابطوں میں ہے۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ میں نے ڈنمارک کے ہم منصب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات کو بند کرنے پر زور دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور مذہبی برداشت کے فروغ پر بھی زور دیا۔
Comments are closed.