لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کی کوشش کرنے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے ایف آئی آر میں لیڈی کانسٹیبل کا ذکر نہیں کیا لیکن ایک ملزم کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی فیروز پور روڈ پر راستہ بھول گئی تھی، دو افراد راستہ بتانے کا جھانسہ دے کر اندھیرے میں لے گئے اور زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچادیا۔
مقدمے میں دو افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے ایک کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی گئی، جبکہ لیڈی کانسٹیبل نے ایف آئی آر میں اپنے عہدے کا ذکر نہیں کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کے شور مچانے پر بھائی اور والد نے اسے بچایا جبکہ پولیس کےمطابق لڑکی نے پہلے راستہ بھولنے، پھر بھائی اور والد کی جانب سے بچانے کا ذکر کیا۔
متاثرہ لڑکی نے زیادتی کی کوشش کرنے والے کا پورا پتہ بھی لکھوایا اور وقوعہ کا وقت رات 11 بجکر 55 منٹ بتایا۔ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کروالیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل اینٹی رائٹس یونٹ میں تعینات ہے اور لڑکی کے بیان پر ہی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔
Comments are closed.