پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت آئی ہوئی ہے اور عمران خان جلسے پر جلسے کر رہے ہیں اور روزانہ کیچڑ اچھال رہے ہیں۔
شکارپور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ آج عمران خان آزادی دلانے کی باتیں کر رہے ہیں، وہ نشے میں ہیں یا صحیح حالت میں کچھ پتا نہیں وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ انہیں سننے والے بھی بڑے احمق قسم کے لوگ ملے ہیں، جو ان کے سامنے اچھلتے بھی ہیں اور کودتے بھی ہیں۔
فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ عمران خان نے ملک کو تباہ کیا، اب مسئلہ یہ ہے کہ ملک کو اٹھائیں گے کیسے؟
Comments are closed.