وزیر داخلہ شیخ رشید سے امریکا کی قائم مقام سفیر انجیلا پی ایگلر نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان سے متعلق اعلیٰ عدلیہ میں جاری اپیل پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی اور نئی امریکی انتظامیہ اور افغانستان میں پائیدار امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں، امید ہے نئی امریکی انتظامیہ سے پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ نئی انتظامیہ سےپاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئےبہت مواقع موجود ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مقصد ہے، پاکستان نے افغانستان امن کیلئے بہت جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں، افغانستان میں پائیدار امن کیلئے نئی امریکی انتظامیہ سے تعاون جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.