سابق وزیرِاعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما قائم علی شاہ کی بڑی صاحبزادی نجمہ شاہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر خیر پور میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
قائم علی شاہ کی صاحبزادی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکنِ قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ کی بڑی بہن سیدہ نجمہ شاہ گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں۔
سیدہ نجمہ شاہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں جو کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔
گزشتہ برس ماہِ اگست میں سید قائم علی شاہ کے بڑ ے بیٹے اور پورٹ قاسم کے سابق چیئرمین سید مظفر علی شاہ 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
Comments are closed.