قائد اعظم ٹرافی میں ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کیریئر کی 42ویں سنچری داغ دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری ہے۔
سینٹرل پنجاب پہلی اننگز میں 428 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 368 رنز بنا سکی۔
سندھ کی جانب سے فواد عالم نے ناٹ آؤٹ 127 رنز بنائے، جس میں 14 چوکے شامل تھے جبکہ سرفراز احمد نے 78 رنز بنائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.