ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، فواد چوہدری

حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیرباد کہنے والے فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد جوہدری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مرکزی رہنما فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.