ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی)  کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے نوابشاہ سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرکے تھائی لینڈ سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی تھی۔

انہوں نے 1988 میں بطور آر ایم او جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر جوائن کیا۔

انہیں 1995 میں جے پی ایم سی کے شعبہ حادثات کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی 2010 میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں۔

وہ 6 سال بعد جے پی ایم سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.