بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیڈرر کی ریٹائرمنٹ پر نڈال آبدیدہ

دنیائے ٹینس کے بڑے نام، حریف بھی اور ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی  آج ایک ساتھ آبدیدہ ہوگئے۔

رافیل نڈال کے ہمراہ راجر فیڈرر کا کیریئر کا آخری میچ دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ ان کے دنیا بھر میں چاہنے والوں کے لئے بھی جذباتی لمحہ بن گیا۔

لندن میں17 ہزار 500 تماشائیوں کے درمیان 41 سالہ راجر فیڈرر نے رافیل نڈال کے ہمراہ لیور کپ میں حریف امریکی جوڑی جیک ساک اور فرانسس ٹیافو کے خلاف میچ کھیلا۔ جس میں نڈال اور فیڈرر کی جوڑی کو شکست ہوئی۔

میچ کے بعد راجر فیڈرر اپنے پروفیشنل کیریئر کو الوداع کہنے پر جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے، انہیں دیکھ کر رافیل نڈال بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

دنیائے ٹینس کے دو انتہائی بڑے ناموں کے درمیان اس قدر دوستی اور جذباتی لمحات کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند اور شیئر کیا جارہا ہے۔ 

اس کے علاوہ میچ کے دوران لی گئی مختلف تصاویر کو بھی سوشل میڈیا پر صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

اس موقع پر راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیریئر کےدوران راجر فیڈرر کے رافیل نڈال اور نواک جوکووچ کے خلاف میچز کو شائقین نے خوب انجوائے کیا۔

ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، وہ نم آنکھوں کے ساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔

راجر فیڈرر اسپین کے رافیل نڈال کے خلاف 40 مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیئے، جس میں انہوں نے 16 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ نواک جوکووچ کے خلاف وہ 23 مرتبہ جیتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.