یورپین یونین نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف لڑائی ان کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ اسی لیے ہم پاکستان سمیت تمام ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ FATF کے اس حوالے سے بتائے گئے اقدامات پر عمل کریں۔
یورپین یونین کی جانب سے یہ بیان اس کے ترجمان سے پوچھے گئے ایک سوال کے بعد سامنے آیا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں کیوں رکھا گیا ہے؟
جس پر یورپین کمیشن کے FATF کیلئے ترجمان ڈین فیری نے کہا کہ دہشت گردی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام یورپین یونین کی اولین ترجیح ہے۔ اس لیے اس حوالے سے آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہم نے گذشتہ سالوں میں بہت سے جو اقدامات اٹھائے ہیں، وہ نہ صرف یورپین یونین بلکہ دنیا کیلئے اہم ہیں۔
ہم اس حوالے اپنے انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ ملکر فیٹف کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وہ فیٹیف کے اقدامات پر تبصرہ نہیں کریں گے لیکن وہ یہ کہنا چاہیں گے دہشت گردی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کے خلاف لڑائی یورپین یونین کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
Comments are closed.