پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیٹف کی گِرے لسٹ میں پاکستان کا برقرار رہنا افسوسناک ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عمران صاحب کی خارجہ محاذ پر ایک اور بڑی ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمجھاتی رہی، نشاندہی کرتی رہی لیکن حکومت اپوزیشن اور میڈیا کا گلا گھونٹنے میں مصروف رہی۔
واضح ر ہے کہ فنانسشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں۔
ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ فروری 2021 سے اب تک پاکستان نے 3 میں سے 2 اقدامات کر لیے، پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ہے، پاکستان کو سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔
ایف اے ٹی ایف کے مطابق یو این کے نامزد کردہ 1373 دہشت گردوں کو سزائیں دینا ہوں گی، پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہوگا۔
صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ ہم تمام ملکوں کو برابر سمجھتے ہیں،پاکستان کو تمام 27 اہداف حاصل کیے بغیر گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا سکتا۔
Comments are closed.