بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ ،17 اکتوبر سے یو اے ای میں

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں کھیلا جائے گا ۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا، یو اے ای میں ہونے والےا س ایونٹ کا میزبان بھارت ہے۔

شیڈول کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں سپر 12 مرحلے میچز 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور کل 30 میچز ہوں گے۔

آئی سی سی ایونٹ کے لیے 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور میچز دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

یکم جون کو آئی سی سی نے بھارت بورڈ کو جون کے آخر تک وینیو کے بارے میں بتانے کا کہا تھا۔

بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.