فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹینا نے کروشیا کو 3 صفر سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 34 ویں اور جولیان الواریز نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔
لیونل میسی کا یہ ورلڈ کپ فٹ بال میں مجموعی طور پر گیارہواں گول تھا جو اب ارجنٹینا کی جانب سے ریکارڈ بن گیا ہے۔
میچ کے دوسرے ہاف میں بھی کپتان لیونل میسی کے شاندار پاس کی بدولت جولیان الواریز نے 69 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے ارجنٹینا کی کامیابی کو یقینی بنایا۔
سیمی فائنل میں کروشیا کی ٹیم پورے میچ میں بے بس نظر آئی، شکست کے بعد ان کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہوا۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے کل رات 12 بجے ہوگا، جیتنے والی ٹیم اتوار کے روز فائنل میں ارجنٹینا سے مدمقابل ہوگی۔
Comments are closed.