بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کردیا

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

فٹبال کی انٹرنیشنل فیڈریشن کے صدر گیانی انفانٹینو نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ویمن فٹبالرز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 9 شہروں میں رنگ جمائیں گی جبکہ 10 اسٹیڈیم میں کانٹے دار میچز ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کی 32 بیسٹ ٹیمیں میگا ایونٹ میں جگمگائیں گی۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے ورلڈ کپ 2023کا آغاز ہوگا، جس کا اختتام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.