اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نااہلی کیس 3 مارچ کو سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا، جسٹس عامرفاروق نااہلی کیس کی سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔
وفاقی وزیر کے خلاف میاں فیصل نے بیرسٹر جہانگیر جدون کی ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن سے دوہری شہریت چھپائی انہیں نااہل کیا جائے۔
سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق دوہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کو نااہل کیا جائے۔
Comments are closed.