ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

فیصل واؤڈا کی سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست

مسلم لیگ نون کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست جمع کرا دی۔

جہانگیر جدون کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واؤڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکا جائے۔

درخواست گزار وکیل نے کہا ہے کہ فیصل واؤڈا کی نااہلی کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کہہ چکی ہے کہ فیصل واؤڈا کا حلف نامہ جھوٹا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نا اہلی کی کارروائی روکنے سے متعلق فیصل واؤڈا کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری اور 16 مارچ کو تفصیلی جواب طلب کرلیا گیا، عدالت نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی طلب کرلیا۔

وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واؤڈا نہ الیکشن کمیشن اور نہ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نااہلی کی کارروائی روکنے سے متعلق فیصل واؤڈا کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 مارچ کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی طلب کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.