بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد ایئرپورٹ عملے نے 1 ہزار ڈالر کی رقم لوٹا کر فرض شناسی کی مثال قائم کردی

فیصل آباد ایئرپورٹ کے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کے ایک ہزار ڈالر واپس کردیے۔

ترجمان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی اور شہری کے ایک ہزارڈالرز واپس کردیے۔

 سی اے اے کا کہنا ہے کہ رقم کامالک دبئی جاچکا تھا رقم اس  کےبھائی کو دی گئی ہے، ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی کے ذریعے مالک کی شناخت کی گئی۔

 ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ شہری کی رضا مندی کے بعد رقم اس کے بھائی کے حوالے کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.