فیصل آباد میں شادی کا جھانسہ دے کر تاجر سے ایک لاکھ 90 ہزار تاوان وصول کرنے کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار بھی ملوث نکلے۔
پولیس کے مطابق تاجر کو حبس بے جا میں رکھ کر تاوان کی رقم وصول کرنے میں 3 پولیس اہلکار بھی ملوث تھے۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن میں خاتون ،3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پراپرٹی ڈیلر کے دوست کو اغواء کر کے ڈیلر سے ایک لاکھ 90 ہزار تاوان لیا، پولیس ملازم اسد پنجاب کانسٹیبلری، رشید سی آئی اے اور آصف تھانہ روڈالہ میں تعینات ہے۔
ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مطابق تینوں پولیس ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.