منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

فیصل آباد، دوران ڈکیتی 2خواتین سے مبینہ زیادتی کا انکشاف

فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دو خواتین سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے پہلے ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا اور پھر زیادتی کی دفعہ شامل کرکے خواتین کا میڈیکل کروا کر تفتیش کیلئے اعلی سطحی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ نواحی گاؤں 242 رب میں پیش آیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ روشن والا میں6 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے 12 روز قبل زمیندار کے ڈیرے پر رہائش پذیر مزارع کی فیملی سے ڈکیتی کی واردات کی اور رقم چھیننے کے علاوہ اس دوران ملزمان نے دو خواتین کو بھی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خاندان نے ابتداء میں 4 ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے الزام کی درخواست دی تھی جس پر مقدمہ درج ہو ا بعد میں متاثرہ خاندان نے دو خواتین سے زیادتی کا الزام لگایا جس پر زیادتی کی دفعہ بھی مقدمہ میں شامل کرلی گئی اور متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی کروایا گیا تاہم اس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

پولیس نے متاثرہ خاندان کے شبہ ظاہر کرنے پر ایک شخص کو بھی حراست میں لے رکھا ہے جبکہ واقعہ کی تفتیش کیلئے سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.