سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے کے مطابق عمران خان موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے تک نااہل ہیں، عمران خان نے حقائق چھپائے جو بدعنوانی کے زمرے میں آتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ سیشن کورٹ عمران خان کو بدعنوانی کے مرتکب ہونے پر 3 سال کی سزا دے سکتے ہیں، عمران خان کے پاس ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ہے۔
کنور دلشاد نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کی سربراہی بھی خطرے میں آگئی ہے، سپریم کورٹ نے نواز شریف کے فیصلے میں کہا تھا کہ جب نواز شریف نا اہل ہوگئے، وہ پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتے۔
کنور دلشاد نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ میں پولیٹیکل پارٹی چیپٹر 200 اور 201 میں لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ کرپٹ پریکٹس میں آجاتا ہے تو پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔
Comments are closed.