پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری کا عمران خان کی نااہلی سے متلعق کیس کے بارے میں کہنا ہے کہ فیصلے کے اندر تبدیلی اور دباؤ کی خبریں آرہی ہیں۔
اپنے بیان میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ایک ممبر پر دباؤ ہے وہ فیصلے پر دستخط نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے ذرائع ہیں جو دباؤ ڈال کر فیصلہ تبدیل کروا رہے ہیں، ن لیگ کے ممبران دباؤ ڈال کر فیصلہ تبدیل کروارہے ہیں۔
ملیکہ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کا طریقہ کار کھل کر سامنے آ گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی ہے۔
Comments are closed.