پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: 100 رنز کی شراکت کے بعد پاکستان کو پہلا نقصان، امام الحق نصف سنچری بنا کر آؤٹ
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ سنچورین کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے جہاں میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور 19 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور بغیر کسی نقصان کے 102 رنز ہے۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق اس وقت 51 رنز جبکہ فخر امام 44 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اس میچ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جنوبی افریقہ کے پانچ صف اول کے کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے انڈیا روانہ ہو گئے ہیں جن کی جگہ انھوں نے نئے کھلاڑیوں کو جگہ دی ہے۔
پاکستان کے لیے معروف لگ سپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلیں گے جبکہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی ایک سال کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
سس
جنوبی افریقہ کو ایک اور بڑا دھچکہ ان کے بلے باز راسی وان ڈر ڈسی کی غیر موجودگی سے ہوگا جنھوں نے پہلے میچ میں سنچری بنائی اور دوسرے میچ میں برق رفتار نصف سنچری سکور کی تھی۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، حارث رؤف
جنوبی افریقہ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: جے جے سمٹس، کیشوو مہاراج، ٹیمبا باووما، بیئورن ہینڈرکس، ہینریخ کلاسن، ڈیرن ڈوپاولن، اینڈیل فیلکووایو، کائیل ویرائین، ائیڈن مارکرام، جانے من مالن، لوتھو سپاملا
Comments are closed.