معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے سیاسی اور غیر اخلاقی مواد کو کم کرنے کا اعلان کردیا۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے بیان میں کہا کہ صارفین شکایت کر رہے ہیں نیوز فیڈ پر صرف اور صرف سیاسی مواد نظر آتا ہے۔ فیس نے فیصلہ کیا ہے کہ فیس بک پر سیاسی و معاشرتی سرگرمیوں سے متعلق تجاویز کو ختم کیا جائے گا۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک نیوز فیڈ پر سیاسی مواد کو کم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ ہم لوگوں کو فیس بک کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب لانا چاہتے ہیں اور اسی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
فیس بک کے بانی نے کہا کہ لوگ سیاسی گفتگو اور لڑائیوں سے تنگ آچکے۔ کمپنی اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی مواد کو کم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔
مارک زکربرگ نے مزید کہا کہ پالیسی میں تبدیلی کیپٹل ہل حملے کے بعد کی گئی۔ عوامی فیڈ بیک سےعلم ہوا کہ صارفین فیس بک پر سیاست اور لڑائی نہیں چاہتے۔
The post فیس بک کا سیاسی مواد کم کرنے کا اعلان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.