پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فون ٹیپ ہونے کے معاملے پر کہا کہ مجھ سے معذرت کی جائے کہ میرا فون کیوں ٹیپ کیا گیا؟
مسلم لیگ ن کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ میری پرویز رشید صاحب سے ذاتی گفتگو تھی، وہ کیسے ایک ٹی وی چینل کو دی گئی، نجی گفتگو میں کیا بات کرتے ہیں، اس کا کسی کو جواب نہیں دینا۔
مریم نواز نے کہا کہ میں نے کسی کی گفتگو ٹیپ نہیں کی، میری ذاتی گفتگو ریکارڈ کی گئی، وہ حکومتی وزیروں کو ملی، جو انہوں نے ایک نجی چینل کو دی، ڈیل کی ضرورت ان لوگوں کو ہوتی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ قوم یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ جس کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت آچکے ہیں، اس کے خلاف الیکشن کمیشن کیا ایکشن لیتا ہے، کس کمپنی سے کتنا پیسہ آیا، تحقیقات ہونی چاہیے۔
نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب انشاء اللّٰہ ضرور پاکستان واپس آئیں گے، کب آئیں گے، وقت مسلم لیگ ن طے کرےگی۔
Comments are closed.