جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

فور پاز ٹیم نے چڑیا گھر میں مختلف جانوروں کے خون کے نمونے حاصل کرلیے

فور پاز ٹیم نے ڈاکٹر عامر خلیل، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان اور ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کے ہمراہ چڑیا گھر کا دورہ کیا۔

مدھوبالا ہتھنی کے بعد چار شیروں کی صحت جانچنے کے لئے خون کے نمونے حاصل کرلیے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ایک ماہ میں آ جائے گی۔

فور پاز کی ٹیم نے چڑیا گھر میں موجود مختلف جانوروں کی صحت جانچنے کے لیے خون کے نمونے لیے جس میں مدھوبالا ہتھنی کے علاوہ چار شیروں کے خون کے نمونے بھی شامل ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ جانوروں کے میڈیکل ٹیسٹ کے نمونے لاہور لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔ تاکہ بھی کسی ممکنہ بیماری کی جانچ کی جاسکے۔

چڑیا گھر میں 2 افریقی،ایک سفید شیرنی اور ایک مادہ بنگال ٹائیگر موجود ہیں۔

فور پاز ٹیم کی جانب سے خون کے نمونے لینے کے علاوہ جانوروں کی صحت کیلئے مختلف اقدامات بھی تجویز کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.