میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد فوجی سربراہ جنرل من آنگ نے عوام سے پہلا خطاب کیا۔
ینگون سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جنرل من آنگ نے کہا کہ فوج آئین کا احترام اور اس پر عمل کرتی ہے۔ جمہوری نظام میں شفاف انتخابات کی اہمیت ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔ اور نہ ہی کوئی ادارہ قومی مفاد سے اوپر ہے۔
جنرل من آنگ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ حکام اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میانمار کی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ الیکشن منعقد کرکے جیتنے والوں کو اقتدار منتقل کر دیں گے۔
Comments are closed.